مال روڈ دہشت گردی واقعے کے بعد 2 مشکوک افراد گرفتار

مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 30سیافراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا

پیر 13 فروری 2017 21:48

مال روڈ دہشت گردی واقعے کے بعد 2 مشکوک افراد گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مال روڈ دہشت گردی واقعے کے بعد 2 مشکوک افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 30سے زائد فراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اہم مقامات پر سادہ لباس میں بھی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں اور اہم عمارتوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے بم دھماکے کے بعد پولیس اور حساس اداروں نے معلومات کا تبادلہ شروع کر دیا ہے اور لاہور بھر میں مشکوک افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔