مال روڈ بم دھماکہ کے نتیجہ میں 10 افراد جاں بحق‘ 58 زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو 1122

پیر 13 فروری 2017 21:39

مال روڈ بم دھماکہ کے نتیجہ میں 10 افراد جاں بحق‘ 58 زخمی ہوگئے۔ ترجمان ..
لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ‘ پنجاب اسمبلی کے باہر دھماکہ کے نتیجہ میں 10 افراد جاں بحق اور 58 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق بم دھماکے کے نتیجے میں میو ہسپتال میں دو لاشیں اور 14 زخمیوں کو منتقل کیا گیا جبکہ سروسز ہسپتال میں 8 زخمیوں‘ گنگا رام ہسپتال میں 8 لاشیں اور 36 رخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے تمام زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :