برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے ، خلدون جاویدملک

پیر 13 فروری 2017 21:39

لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شفیق اے نقی وائس چیئرمین میاں شہریار علیکے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے صنعتی کی پیداواری لاگت میں کمی اور ایکسپورٹرز کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور 3سالہ ٹریڈ پالیسی میں مختص رقم کو استعمال میں لاکر بیرون ملک پاکستانی اشیاء کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش کی جائے اور بیرون ملک ا شیا ء کی نمائش کا اہتمام کیا جائے تاکہ ملکی برآمدات بڑھ سکیں انہوںنے کہا کہ ملکی برآمدات میں کمی کی اہم وجہ بجلی و گیس کی بڑھتی قیمتیں بھی ہیں جن کی وجہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ اور بیرون ملک مہنگی اشیاء کے باعث برآمدات میں کمی ہورہی ہے اس لیے برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

(جاری ہے)

تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ ختم ہو اور حکومت کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو۔

متعلقہ عنوان :