چیئرنگ کراس دھماکہ میں چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشنز زاہد نواز گوندل شہید ، متعدد افراد زخمی

پیر 13 فروری 2017 21:39

چیئرنگ کراس دھماکہ میں چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید احمد مبین اور ..
لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈپر پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئر نگ کراس پر کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے احتجاج کے دوران اچانک زوردار دھماکہ سے ڈی آئی جی و چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشنز لاہور زاہد نواز گوندل شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے‘واقعہ کی فوری اطلاع پر ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122 سمیت ضلعی انتظامیہ کی امدادی ٹیمیں و ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو گنگا رام ہسپتال اور میو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا‘ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ مال روڈ پر واقع قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور موقع پر موجود متعدد گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی‘احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کیلئے آئے ڈی آئی جی ٹریفک و سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشنز لاہور زاہد نواز گوندل بھی دھماکہ سے شدید زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے‘ سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس نے سی ٹی او لاہور سید احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل کی شہادت کی تصدیق کر دی جبکہ دیگر پولیس اہلکاروں اور ٹریفک وارڈنز سمیت متعدد افراد بھی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد میو ہسپتال‘ گنگا رام ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی‘ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :