وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات

بلوچستان میں امن وامان کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات، مفاہمتی عمل اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال

پیر 13 فروری 2017 21:36

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً بلوچستان میں امن وامان کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات، مفاہمتی عمل اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے بطور وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جغرافیائی لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے وزیراعلی ہونے کے ناطے جو اقدامات کئے وہ قابل قدر ہیں ۔ نیشنل پارٹی اس وقت بھی حکومت کی اتحادی ہے اس لئے ہمیں مل کر ان روایات کو آگے بڑھانا ہوگا تاکہ صوبہ اوراس کے عوام امن وترقی کا سفر جاری رکھ سکیں۔