ادب لطیف انسان میں اعلیٰ اخلاقی اقدار ، سماجی رحجانات ، تہذیب و تمدن ، شائستگی جیسے اوصاف پیدا کرتا ہے ، سردار محمد مسعود خان

پاکستان میں ترقی پسند ادیبوں اور شاعروں نے بہترین ادب اور شاعری تخلیق کی ، مجاہد بریلوی بھی ترقی پسند ادیبوں کی نمائندگی کرتے ہیں، صدر آزاد کشمیر کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

پیر 13 فروری 2017 21:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ ادب لطیف انسان میں اعلیٰ اخلاقی اقدار ، سماجی رحجانات ، تہذیب و تمدن ، شائستگی ، میانہ روی ، روشن خیالی ، صبر تحمل اور بردباری جیسی اوصاف پیدا کرتا ہے ۔ پاکستان میں ترقی پسند ادیبوں اور شاعروں نے بہترین ادب اور شاعری تخلیق کی ، مجاہد بریلوی بھی ترقی پسند ادیبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں کراچی ادبی میلہ کی ایک نشست میں معروف صحافی اینکر پرسن اور صاحب طرز ادیب مجاہد بریلوی کی کتاب ’’فسانہ رقم کریں‘‘ کی تقریب رہنمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس سے کراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر قاسم پیر زادہ نور الہٰدی شا ہ ، انجم خلیق ، اور مصنف مجاہد بریلوی کی کتاب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس میں مختلف شخصیات کے خاکے ،انشائیے اور مجاہد بریلوی کی طرز زندگی کے مختلف پہلو بھی اجاگر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجاہد بریلوی سے میرا تعارف ٹی وی اینکر کی حیثیت سے ہوا ۔ ان کے مختلف پروگراموں میں بطور مہمان شریک ہوا ۔ اس طرح ہمارا تعلق دوستی کے رشتے میں بدل گیا ۔ مختلف شخصیت کے مالک ہیں۔ جس نے صحافت میں بھی اپنا انداز کسی حد تک دوسروں سے جداگانہ رکھا۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان میں ہر طرح کا ادب تخلیق ہو رہا ہے ۔ مگر کشمیر کے حوالے سے ایک تشنگی محسوس کرتا ہوں۔ یہاں سے کوئی نوحہ، کوئی افسانہ ، کوئی نغمہ یا نظم ایسی بھی تخلیق ہونی چاہیے جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و استبداد کی جھلک نظر آئے ۔ میں پاکستانی ادیبوں اور شاعروں کی توجہ اس پروگرام کی وساطت سے اس جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :