کراچی میں کشمیر کے حوالے سے ’’ہر رو سے زمین است ‘‘نمائش، صدر آزاد کشمیر کی شرکت

صدیوں پرانے قرآنی نسخے اور فارسی مخطوطات ، مکتوبات ، ظروف اور پنٹنگز میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ یہ چیزیں دیکھ کر میرا دل دکھی ہو گیا ہے ، کشمیر کا اتنا بھرپور تاریخی ورثہ ہے لیکن یہ جنت الراضی ہمارے دشمن کے شکنجے میں ہے ، سردار مسعود خان

پیر 13 فروری 2017 21:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان موہاٹا پیلس میں کشمیر کے حوالے سے ’’ہر رو سے زمین است ‘‘نمائش دیکھی ، موہاٹا پیلس پہنچنے پر نسرین عسکری، حمید ہارون اور دیگر نے آپ کا استقبال کیا ۔ صدر سردار محمد مسعود خان نے نمائش میں رکھے صدیوں پرانے قرآنی نسخے اور فارسی مخطوطات ، مکتوبات ، ظروف اور پنٹنگز میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ یہ چیزیں دیکھ کر میرا دل دکھی ہو گیا ہے ۔ کشمیر کا اتنا بھرپور تاریخی ورثہ ہے لیکن یہ جنت الراضی ہمارے دشمن کے شکنجے میں ہے ۔ جہاں قابض فوجی انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہی نہیں اس تہذیبی ورثے کو بھی تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ دنیا کی مہذب اقوام بھارت کو ان جرائم سے بعض رکھیں۔ صدر سردار مسعود خان نے موہاٹا پیلس کی اس نمائش کی تعریف کی اور منظمین کی کشمیر سے محبت کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :