حکومت پنجاب دہشتگردی واقعے کی مکمل اور فوراً تحقیقات کروائے،سندھ حکومت پنجاب کی عوام کے ساتھ ہے، صوبائی وزیر منظور وسان

پیر 13 فروری 2017 21:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان اور سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سید اویس قادر شاہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر دہشتگرد حملے میں انسانی جانیں ضایع ہونے پر شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کے دہماکے میں زخمی ہونے والوں کو پنجاب حکومت بھتر طبی سہولیات مہیا کرے۔

(جاری ہے)

منظور حسین وسان نے کہا کے لاہور کے ڈی آئی جی ٹرئفک، ایس ایس پی اور عام شہریوں کی شہادت پر بہت ہی دکھ ہوا ہے۔ دہشتگردی کرنے والوں کو فورن گرفتار کرکے انصاف کے کٹہڑے میں لایاجائے۔ انہوں نے کہا کے حکومت پنجاب دہشتگردی واقعے کی مکمل اور فوراً تحقیقات کروائے۔ منظور حسین وسان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ حکومت پنجاب کی عوام کے ساتھ ہے، دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرکے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے مزہد کہا کے وفاقی حکومت عوام کا تحفظ کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔