فاروق ستار اور مصطفی کمال دونوں بھائی لوگ ہیں وہ آپس میں ملتے رہیں گے، آغا سراج درانی

پیپلزپارٹی کیخلاف گٹھ جوڑ کبھی کامیاب نہیں ہوا ،سماء ٹی وی کے کیمرہ مین کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئے، سپیکر سندھ اسمبلی

پیر 13 فروری 2017 21:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہا ہے کہ فاروق ستار اور مصطفی کمال دونوں بھائی لوگ ہیں وہ آپس میں ملتے رہیں گے، پیپلزپارٹی کے خلاف گٹھ جوڑ کبھی کامیاب نہیں ہوا ،سماء ٹی وی کے کیمرہ مین کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئے، سندھ اسمبلی میں کینیڈین آئی کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغاسراج درانی نے کہا کہ سما ٹی وی پر حملہ قابل مذمت ہے کیمرا میں کی شہادت کا بہت افسوس ہوا اس واقع کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے اور ایسے گروپس کا خاتمہ ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اس متعلق وزیر اعلی سندھ اورر آئی جی سندھ سے بات کریں گے ، ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں لوگ سیر و تفریح کے لیے جاتے ہیں گھوڑے اور اونٹ چلاتے ہیں، باقی رہی بات وہاں سیاسی سرگرمیوں کی اور پیپلزپارٹی کے خلاف بننے والی گٹھ جوڑ کی اس طرح کے گھٹ جوڑ پیپلزپارٹی کے خلاف پہلے بھی بنتے رہے ہیں نہ وہ گھٹ جوڑ کامیاب ہوئے اور نہ یہ کامیاب ہوگا، اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اور مصطفی کمال بھائی لوگ رہے ہیں ان کی ملاقات بڑی بات نہیں ہے یہ آئندہ بھی ملتے رہیں گے۔