فاروق ستار کی لاہور دھماکے کی شدید مذمت

پنجاب اسمبلی کے باہردواسازکمپنیوںکے کااحتجاجی مظاہرے میںدھماکہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی نتیجہ ہے، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان

پیر 13 فروری 2017 21:00

فاروق ستار کی لاہور  دھماکے کی شدید مذمت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے پنجاب اسمبلی کے باہردواسازکمپنیوںکی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں جاری احتجاج میںخوفناک بم دھماکے کی شدیدالفاظ میںمذمت کی ہے اوردھماکے کے نتیجے میںایس ایس پی پولیس اورڈی آئی جی ٹریفک سمیت متعددمظاہرین کے جاں بحق اوردرجنوںمظاہرین وقانون نافذ کرنے والے اداروں اہلکاروںکے زخمی ہونے پردلی رنج وغم اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

ایک بیان میںڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ پنجاب اسمبلی کے باہردواسازکمپنیوںکے کااحتجاجی مظاہرے میںدھماکہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی نتیجہ ہے جس کامقصد دوا سازکمپنیوں کے مظاہرین کوبراہ راست نقصان پہنچاناتھاجس کی تمام ترذمہ داری پنجاب حکومت اورسیکوریٹی فورسزپرعائدہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے دھماکہ میںجاںبحق ہونیو الے ایس ایس پی پولیس پنجاب اورڈی آئی جی ٹریفک لاہورسمیت احتجاجی مظاہرین کے سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااوران کی مغفرت کے لئے دعائیںکیں۔

انہوں نے بم دھماکہ میںشدیدزخمی ہونے والے مظاہرین سے بھی دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاکہ زخمیوںکوسرکاری خرچ پرعلاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے وزیراعظم پاکستان میاںنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،وزیراعلیٰ پنجاب میاںشہبازشریف سے مطالبہ کیاکہ پنجاب اسمبلی کے باہربم دھماکے کانوٹس لیاجائے اورذمہ دارعناصرکے خلاف بلاامتیازسخت ترین کارروائی عمل میںلائی جائے۔