جماعة الدعوة اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ویلنٹائن ڈے پر پابندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے، شفیق الرحمن

پیر 13 فروری 2017 20:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) جماعة الدعوة اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اور یہاں اس طرح کے تہواروں کی اجازت دینا بے حیائی کو فروغ دینے کا باعث ہے ، عدالت نے عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ کیا ہے ، 14فروری کو یوم حیاء کا نام دیا جائے ، میڈیا ایسے کاموں کی تشہیر مت کرے جس سے مسلم معاشرے تباہی کی طرف جاتے ہوں گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے ، اسلامی ملک کسی بھی ایسی خرافات کا متحمل نہیں جو اس کی بنیادوں کو کمزور کرنے کا باعث بنے شفیق الرحمن نے کہا کہ مسلم معاشروں میں بے حیائی پھیلانے والوں کے لیے دردناک عذاب سے ڈرایا گیا ہے ، مسلم ممالک میں ایک سازش کے تحت ایسے تہواروں کو پھیلایا جا رہا ہے جس سے معاشرے میں بے راہروی پھیلے اور نوجوانوں میں بے حیائی عام ہو ، اس طرح کے کاموں سے خاندانی نظام بھی تباہی کی طرف جاتے ہیں یہ مغربی کلچر کی علامت اور مسلمانوںکے اخلاق و کردار تباہ کرنے کی بہت بڑی سازش ہے۔

(جاری ہے)

مسلمان بے حیائی کے اس سیلاب کو اپنے گھروں میں داخل ہونے سے روکیں۔ قرآن و سنت کو عام کر کے ہی ہم اپنے معاشروں کو سنوار سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :