انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر 1 میں جج کی عدم تعیناتی

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی کر دی گئی

پیر 13 فروری 2017 20:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر 1 میں جج کی عدم تعیناتی کے باعث سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی کر دی گئی، گزشتہ روز سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کی سماعت کے موقع پر جج تعینات نہ ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت ملتوی کر دی واضح رہے کہ 27دسمبر2007 کو لیاقت باغ کے مقام پر پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو جلسہ عام سے خطاب کرکے واپس جا رہی تھیں کہ لیاقت باغ چوک میں خود کش دھماکہ ہو گیا جس میں محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے متعدد کارکن شہید اور زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :