حج کوٹہ2017ء بارے اہم اجلاس 15فروری کو وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوگا

پیر 13 فروری 2017 20:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) حج کوٹہ2017ء کے حوالے سے اہم اجلاس 15فروری کو وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوگا،اجلاس میں پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزر ہوپ کے عہدیداروں کے علاوہ وفاقی وزیر مذہبی امور،سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے حکام شرکت کریں گے ،اجلاس میں پرائیویٹ اور سرکاری حج کوٹے کے ساتھ ساتھ نئی حج کمپنیوں کو حج کوٹہ الاٹ کرنے کے بارے میں بحث کی جائے گی،واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیا ہے اور امسال1لاکھ79ہزار210پاکستانی فریضہ حج ادا کرنے کیلئے حجاز مقدس جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ سال مجموعی طور پر ایک لاکھ43ہزار پاکستانیوں نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی تھی جس میں71ہزار کے قریب سرکاری حج سکیم کے تحت حج کرنے کیلئے گئے تھے اور حکومت کے بہترین انتظامات کو حجاج کی جانب سے سراہا گیا تھا جس کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں نے سرکاری حج کوٹے میں اضافہ کرنے کی سفارش کی ہی۔۔۔(ولی/اعجاز،شیخ منظو)

متعلقہ عنوان :