لاہور دھماکہ، آرمی چیف کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار، پاک فوج اور حساس اداروں کے حکام کو سول انتطامیہ کی معاونت کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 13 فروری 2017 19:26

لاہور دھماکہ، آرمی چیف کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار، پاک فوج اور ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) لاہور دھماکے پر آرمی چیف کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے دل اور صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ لاہور کو ایک مرتبہ پھر سے نشانہ بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر جاری احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بنایا جس کے باعث آخری اطلاعات موصول ہونے تک کئی افراد شہید ہو چکے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کی جانب سے حملے کے فوری بعد جاری کیے گئے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے لاہور دہشت گرد حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ آرمی چیف نے پاک فوج اور حساس اداروں کے حکام کو فوری حرکت میں آتے ہوئے سول انتطامیہ کی معاونت کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :