جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میںتین روزہ فٹبال کوچنگ کیمپ شروع ہو گیا

پیر 13 فروری 2017 20:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں آئی لیڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن کراچی اور محکمہ امور اسپورٹس امور نوجوانان سندھ کے تعاون سے تین روزہ فٹبال کوچنگ کیمپ شروع ہو گیا ہے کوچنگ کیمپ میں سکھر کے تین پرائیوٹ اسکولز ، سرکاری دو اسکولز کے سیکڑوں طلبہ و طالبات کوچنگ کیمپ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں کوچنگ کیمپ کا افتتاح اسٹوڈنٹس اسپورٹس ویلفیئر سوسائٹی سکھر کے جنر ل سیکریٹری ذوالفقار حسین نے کیا اس موقع پر مختلف اسکولں کے اساتذہ بھی موجود تھے واضع رہے کہ کوچنگ کیمپ میں سکھرکے سنیئر فٹبالر زاہد سعید طلبہ کو تربیت دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :