قائد ایم کیو ایم کے خلاف جو کچھ ہورہا ہے وہ اللہ کی لاٹھی ہے ، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

الطاف حسین نے بائیس اگست کو جو بکواس کی وہ ان کے اندر کا سچ تھا ، وہ لوگ جومنزل نہیں قائد چاہیئے کے نعرے لگا رہے تھے اب ان سے دور ہو رہے ہیں،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ کا تقریب سے خطاب

پیر 13 فروری 2017 20:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف جو کچھ ہورہا ہے وہ اللہ کی لاٹھی ہے جو اب ان برس رہی ہے اور بائیس اگست کو جو انہوں نے بکواس کی وہ ان کے اندر کا سچ تھا جس کی وجہ سے وہ لوگ جومنزل نہیں قائد چاہیئے کے نعرے لگا رہے تھے اب ان سے دور ہو رہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے گرلز ڈگری کالج میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی اپنی ایک الگ سیاست ہے جو صرف دھرنے دینے اور اور الگ قسم کی سسیاست متعارف کروانے میں مصروف ہے کرپشن کی بات کرتے ہیں تو وہ یہ کیوں نہیں بتا تے کہ انہوں نے کے پی کے میں بنائے گئے احتساب کے ادارے کے سربراہ کو کیوں ہٹایا کیا اس نے ان کے کسی اپنے کی دم پر پا ئوں رکھ دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں نجی ٹوی وی چینل کی ٹیم پر حملہ میڈیا کی جانب سے دہشتگردوں کا مسخ چہرہ لوگوں کو دکھانے سے روکنے کی کوشش ہے کیونکہ ہمارا مقابلہ کسی عام چور اور لٹیرے سے نہیں بلکہ منظم دہشتگردوں سے ہے جن کے پیچھے ملک دشمن عناصر بھی ہیں تو ہمارے دشمن ممالک بھی ہیں سماء کی ڈی ایس این جی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں واقعہ کے حوالے سے سندھ حکومت نے ایکشن لیا ہے،قاتل جلد پکڑے جائیںسندھ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت کام کیا ہے،کافی امن بھی ہوا ہی:میڈیا دہشتگردی کے حوالے سے جو دکھاتا ہے وہ اسے روکنا چاہتے ہیں،صحافت پر کوئی قدغن نہیں لگ سکتا انہوں نے مزید کہا کہ عشرت العباد کافی عرصے تک گورنر رہے اس لئے ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اگر وہ پارٹی میں آتے ہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔