جنوبی وزیرستان کے علاقے طوئے خولہ میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ، تین ایف سی اہلکار شہید

پیر 13 فروری 2017 20:36

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) جنوبی وزیرستان کے علاقے طوئے خولہ میں ایف سی اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تین ایف سی اہلکار ایک چیک پوسٹ سے دوسری چیک پوسٹ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ دھماکا ہوا جس سے تین اہلکار شہید ہوگئے، بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا ۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔