صحافت اور سیاست کاچولی دامن کاساتھ ہے،صحافی اپنے اندر اتحاد واتفاق پیداکریں ،راجہ مشتاق منہاس

حکومت نے اپنے ہاتھ کاٹ کراین ٹی ایس اور غیرجانبدار پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نوکرکے میرٹ کی بالادستی قائم کی جس سے سرکاری بھرتیوں میں کرپشن ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

پیر 13 فروری 2017 19:49

ڈڈیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) آزادکشمیرکے وزیراطلاعات،سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے کہاہے کہ صحافی اپنے اندر اتحاد واتفاق پیداکریں تاکہ پاکستان اور آزاکشمیرکے قوانین کے تحت انھیں وہ حقوق مل سکیں جس سے آجراور اجیرکافرق ختم ہوسکے ۔ صحافت اور سیاست کاچولی دامن کاساتھ ہے۔ دیانتداری سے صحافت اور سیاست کی جائے تویہ عبادت کادرجہ رکھتی ہے۔

آزادکشمیرکے صحافی تحریک آزادی کشمیراورخطہ کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے اپنے قلم اور مائیک کاصحیح سمت میں استعمال کریں۔ قائد پاکستان وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں قائم آزادکشمیر مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی اورمیڈیادوست حکومت ہے جوعوام کے سامنے جواب دے ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے اچھے کاموں کی میڈیامیںستائش ہونی چاہیے اوراگرہم غلط کام کریں ، قبضہ گروپوں کوسپورٹ کریں یاترقیاتی سکیموں سے پیسے کھائیں تووہ بھی عوام کے سامنے لائے جائیں ۔

موجودہ حکومت نے اپنے ہاتھ کاٹ کراین ٹی ایس اور غیرجانبدار پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نوکرکے میرٹ کی بالادستی قائم کی جس سے سرکاری بھرتیوں میں کرپشن ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔ یہ بڑامشکل اور تلخ فیصلہ تھا جسے وزیراعظم نے نافذ کرکے گڈگورننس کی بنیاد رکھی ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے ڈڈیال پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان تھے جبکہ تقریب سے ممبرقانون ساز اسمبلی چوہدری مسعود خالد، یونین آف جرنلسٹس آزاد کشمیر کے صدرراجہ نثاراحمدخان، صدرڈڈیال پریس کلب ڈاکٹرمحمداسحاق نے بھی خطاب کیا۔ وزیراطلاعات، سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت میڈیادوست حکومت ہے ۔

وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان وسیع القلب شخصیت ہیں وہ میڈیا کے سامنے کھل کربات کرتے ہیں اور جملہ مسائل ومعاملات میڈیاکے سامنے پیش کرتے ہیں۔ ہماری حکومت مثبت تنقید کوخوشدلی سے قبول کررہی ہے ۔ حقائق کے منافی صحافت سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جاتاہے۔ انھوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں ایک عدالت سپریم کورٹ میں ہے اور دوسری میڈیا نے شام 7 بجے سے 11 بجے تک لگائی ہے۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اپوزیشن کی منفی سیاست سے ناراض ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں درست اورعوامی توقعات کے مطابق صحیح سمت میں اپنے فرائض شفاف انداز میں چلارہی ہے۔ راجہ محمدفاروق حیدرخان نے این ٹی ایس اورغیرجانبدار پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نوکرکے غریب لوگوں کوان کا حق دینے کے راستے تعین کردیئے ہیں۔

انھوںنے کہاکہ میرٹ کو قائم کرکے لوگو ں کی محرومیاں دورکررہے ہیں۔ اس سے پڑھے لکھے طبقہ کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ اب لائق اور اہل لوگوں کونوکری حاصل کرنے کے لیے کسی ٹھیکیداریاسیاسی بیٹھک کے چکرنہیں کاٹنے پڑیں گے۔ انھوںنے کہاکہ آزادکشمیرکے الیکشن میں مسلم لیگ ن کوجوبھاری مینڈیٹ ملاہے وہ میاں محمدنوازشریف کی قیادت پرعوامی اعتماد ہے۔ ہماری حکومت عوام کے اس اعتماد پربھرپوراترے گی۔ انشاء اللہ آزاد کشمیر بھرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت کے ثمرات بلاتخصیص تمام علاقوں اورلوگوں کوملناشروع ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :