تحریک آزادی جموں کشمیر ، وکلاء اور کسان تنظیموں کا بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کی شہادت ،حافظ محمد سعید ودیگر کی نظربندی کیخلاف شدید احتجاج

شاردہ نیلم آزادی کشمیر میں برفباری کے باوجود زبردست مظاہرہ ،قصور میں ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی کیخلاف مذمتی قرارداد پاس کی مودی سرکارکے دبائو پر جماعةالدعوة کے رہنمائوں کی نظربندی کا مقصد انہیںکشمیریوں کیلئے مضبوط آواز بلند کرنے سے روکنا ہے‘ مظاہرین

پیر 13 فروری 2017 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) تحریک آزادی جموں کشمیر ، وکلاء اور کسان تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوج کی طرف سے آٹھ کشمیریوں کی شہادت ،درجنوں افراد کو زخمی کئے جانے اور حافظ محمد سعید ودیگر کی نظربندی کیخلاف شدید احتجاج کیا اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے، شاردہ نیلم آزادی کشمیر میں برفباری کے باوجود کشمیر میں قتل عام اور حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی کیخلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا۔

جماعت الدعوة کے بیان کے مطابق قصور میں ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مذمتی قرارداد پاس کی۔ مظاہروں میں شریک افراد کا کہنا تھاکہ مودی سرکارکے دبائو پر جماعةالدعوة کے رہنمائوں کی نظربندی کا مقصد انہیںکشمیریوں کیلئے مضبوط آواز بلند کرنے سے روکنا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار قصورکی جانب سے احتجاجی مظاہرہ میں شریک وکلاء نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’محسن پاکستان حافظ محمد سعید کو رہا کرو‘‘ اور کشمیریوں سے رشتہ کیا، حافظ محمد سعید سے رشتہ کیا ‘ لاالہ الااللہ کے نعرے درج تھے۔

احتجاجی مظاہرہ میں شریک وکلاء سے مہر محمد ندیم ایڈووکیٹ، سردار فاخر ایڈووکیٹ، چوہدری عامر حیات، پیر محمد رفیق بودلہ، محمد عبداللہ خاں ایڈووکیٹ، سردار ریاض، ملک محمد احسان، محمد خالد، منظور احمد، سردار شفیق و دیگرنے خطاب کیا اور کہاکہ حافظ محمد سعید کو رہا نہ کیا گیاتو ملک بھر کے وکلاء شدید احتجاج کریں گے۔ اس سلسلہ میں کسی طور خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔

قصور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رہنمائوں مہر محمد ندیم ایڈووکیٹ، سردار فاخر ایڈووکیٹ، چوہدری عامر حیات، پیر محمد رفیق بودلہ اور محمد عبداللہ خاں ایڈووکیٹ نے کہاکہ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے گئے پاکستان کے حکمرانوں کو بھارتی خوشنودی کیلئے حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی جیسے اقدامات اٹھانا انتہائی افسوسناک ہے ۔جب حکومت خود یہ بات تسلیم کرتی ہے کہ جماعةالدعوة کے کسی رکن کیخلاف پورے پاکستان میں کوئی ایک ایف آئی آر تک درج نہیں ہے اور یہ کہ مذکورہ جماعت ملک میں کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے تو پھر اس کی قیادت کیخلاف نظربندیوں جیسے اقدامات کیوں اٹھائے جارہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کو فی الفوررہا کیا جائے۔ جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی،جماعةالدعوة لاہور کے مسئول ابوالہاشم ربانی اور تحریک آزادی جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں کارکنان و ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مسلم حکمرانوں کیخلاف بددعائیں کرنے اور سیاسی مخاصمت رکھنے والے لوگ نہیں ہیں تاہم ملکی سلامتی و استحکام کے مسئلہ پر خاموش نہیں رہیں گے۔

جو کوئی کشمیر کے ساتھ بدنیتی رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ نمٹے گا۔حکمران اللہ کی پکڑ سے ڈریں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ نظربندیوں سے یہ گھر بیٹھ جائیں گے‘ ایسا نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اس جماعت کو اور زیادہ عزت دے گا۔تحریک آزادی جموں کشمیر کے زیر اہتمام شاردا نیلم آزاد کشمیر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر برفباری کی وجہ سے راستے بھی مکمل طور پر نہ کھل سکے تھے تاہم اس کے باوجود مقامی کشمیریوںنے پاکستانی پرچم اٹھائے حافظ محمد سعید ودیگر رہنمائوں کی نظربندی کیخلاف اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف زبردست احتجاج کیا اور انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی آزاد جموں کشمیر کے مرکزی رہنما حمید الحسن و دیگر نے کہاکہ حافظ محمد سعیدودیگر رہنمائوں کی گرفتاری سے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھوپنا گیا ہے۔ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ ان کا جرم کیا ہے،دنیا کی کسی عدالت میں ابھی تک حافظ محمد سعید کا کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا،یہ کاروائی صرف اس لئے ہے کہ کشمیریوں کے حق میں اٹھنے والی آواز کو دبا دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں کیلئے آوازبلند کرنا اور بھارتی سازشوں کو ناکام بنانا حافظ محمد سعید کا جرم ہے تو اس کا اعتراف ہم سب کرتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اللہ کا دین غالب ہو،کشمیر آزاد ہو اور کشمیریوں کو مستقبل کے فیصلے کا حق ملنا چاہئے۔ دریں اثناء جماعةالدعوة شعبہ کسان کے سربراہ محمد اشفاق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

اگر شہ رگ قبضہ میں ہو تو سانس لینا بھی مشکل ہوتا ہے۔ پاکستان کی سالمیت میں جماعةالدعوة بہت بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔ نظربندیوں اور پابندیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ اس سے تحریکیں مزید پروان چڑھتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ جس وقت مودی نے کہا پاکستان کا پانی بند کر دوں گا تو حافظ محمد سعید نے جواب دیا تھا کہ مودی پانی بند کرے گا تو پھر دریائوں میں خون بہے گا۔ نریندرمودی صوبوں کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے۔ ہم کسان اعلان کرتے ہیں کہ جماعةالدعوة کے قائدین کو رہا نہ کیا گیا تو پاکستان کے سب کسان اور زمیندار سڑکوں پر ہوں گے۔