انتخابات سے قبل اقلیتوں کے انتحابی تحفظات دور کرنے کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے، محمود خان اچکزئی

پیر 13 فروری 2017 19:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے پختوخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی سے پارلیمنٹ لاجز میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں جے سالک نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی انتخابی اصلاحات میں اقلیتوںکے طریقہ انتخاب کو درست نہیں کیا گیا جو کہ جمہوریت کی نفی اور اقلیتوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔

جے سالک نے بتایا کہ اقلیتوں کے طریقہ انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ آئے بھی ڈیرھ سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے جس میں سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کو ایڈوائیز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری تصور نہ کیا جائے اور انکا طریقہ انتخاب درست کیا جائے لیکن تاحال اس حوالے سے پارلیمنٹ میں کوئی امپروومنٹ نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

جے سالک نے مزید بتایا کہ انتخابات سے قبل اقلیتوں کے حوالے سے انتخابی اصلاحات کرنا بے حد ضروری ہے تا کہ اقلیتیں اپنے نمائندوں کا انتخاب خود کر سکیں، کیوں کہ الیکشن کی بجائے سلیکشن سے لائے جانے والے نمائندے آئین کے آرٹیکل 226 کی خلاف ورزی بھی ہے۔ محمود خان اچکزئی نے جے سالک کو یقین دہانی کروائی کرواتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی اقلیتوں کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے اور وہ پارلیمنٹ میں اس ایشو پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقلیتوں کے انتخابی تحفظات دور کرنے کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :