جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے سے تین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے

پیر 13 فروری 2017 18:38

جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے سے تین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے سے تین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان کی تحصیل طوئے خلا میں ایف سی اہلکار موٹر سائیکل پر گشت کررہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس سے تین اہلکار شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔