ایف بی آر نے 30 دن کے لئے ٹیکس گزاروں کا آڈٹ معطل کر دیا ، رپورٹس

پیر 13 فروری 2017 18:01

ایف بی آر نے 30 دن کے لئے ٹیکس گزاروں کا آڈٹ معطل کر دیا ، رپورٹس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی ) کی درخواست پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کا آڈٹ 30 دن کے لئے معطل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

فیڈریشن ہائوس کے دورے کے دوران چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد نے ایف پی سی سی آئی کی صدر کی درخواست پر اعلان کیا کہ ان کی تنظیم ایف بی آر کے آڈٹ کی معطلی چاہتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی مشاورت کے ساتھ اس معاملے کو حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی کو آڈٹ ایشو پر مذاکرات کے لئے اسلام آباد آنے کی دعوت بھی دی ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :