سیاسی عداوتیں دوستی میں تبدیل:مصطفی کمال نے فاروق ستار سے ہاتھ ملا لیا

پیر 13 فروری 2017 17:47

سیاسی عداوتیں دوستی میں تبدیل:مصطفی کمال نے فاروق ستار سے ہاتھ ملا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے ایم کیو ایم سے سیاسی عداوتیں ختم کرتے ہوئے ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ فاروق ستار سے مصافحہ کرلیا اور اپنی نشست بھی ان کے لئے چھوڑ دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز جامع کراچی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران جب ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار پہنچے تو وہاں پر پہلے سے موجود پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کھڑے ہو کر فاروق ستار کا استقبال کیا اور ان کے لئے اپنی نشست چھوڑ دی اوران سے گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے ان کی خیریت بھی دریافت کی جبکہ دو نوں پارٹیوں کے سربراہ ایک دوسرے کے ساتھ نشست پر براجمان رہے۔

متعلقہ عنوان :