آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کااسٹریٹجک پلان ڈویژن کادورہ،آپریشنل تیاریوں کی تعریف

آرمی چیف کاایس پی ڈی کے سکیورٹی نظام پراطمینان کاظہار،انجینئرزاورسائنسدانوں نے پاکستان کادفاع ناقابل تسخیربنادیا،پاکستان کااسٹریٹیجک پروگرام خاص قسم کےخطرات کیلئے ہے۔جنرل قمرجاوید باجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 فروری 2017 16:58

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کااسٹریٹجک پلان ڈویژن کادورہ،آپریشنل ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13فروری2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اسٹریٹجک پلان ڈویژن کادورہ کیا،آرمی چیف نے پاکستان کے اسٹریٹیجک پلان سے متعلق کوششوں کی تعریف کی۔ڈی آئی ایس پی آرکے مطابق اسٹریٹیجک پلان ڈویژن کے دورہ کے موقع پرپاک فوج کے سپہ سالارکوڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل مظہرجمیل نے پروگرام کی آگاہی کیلئے بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

جس پرآرمی چیف نے کہا کہ ایس پی ڈی کاسکیورٹی نظام اطمینان بخش ہے۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے اسٹرٹیجک پروگرام سے متعلق کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ سائنسدانوں کی کاوشیں قابل قدرہیں۔انجینئرزاور سائنسدانوں نے پاکستان کادفاع ناقابل تسخیربنادیاہے۔ آرمی چیف نے سکیورٹی فورسزکے اعلیٰ تربیتی معیاراور آپریشنل تیاریوں کی تعریف بھی کی۔اس موقعہ پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کااسٹریٹیجک پروگرام خاص خطرات کے پیش نظر ہے۔

متعلقہ عنوان :