پی ایس پی کاکراچی کے مسائل پرمارچ میں احتجاجی مہم کااعلان

حکومت کو30روزمیں کراچی کے مسائل حل کرنے کاوقت دیاتھا، کراچی پہاڑی علاقے کامنظرپیش کررہاہے،احتجاج کرناہماراحق ہے۔رہنماء پی ایس پی رضاہارون

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 فروری 2017 16:53

پی ایس پی کاکراچی کے مسائل پرمارچ میں احتجاجی مہم کااعلان

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) : پی ایس پی نے کراچی کے مسائل پرمارچ میں احتجاج کرنے کااعلان کردیاہے۔پی ایس پی کے مرکزی رہنماء رضاہارون نے کہاہے کہ حکومت کو30روزمیں کراچی کے مسائل حل کرنے کاوقت دیاتھا،کراچی مسائل کاگڑھ بن چکاہے،عوامی مسائل پراحتجاج کرناہماراحق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں باقاعدہ پارٹی پرچم جمع کروادیاہے،پاکستان کاپرچم ہماراوقارہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام حکومتیں بغیرمانیٹرنگ کام کررہی ہیں۔کراچی پہاڑی علاقے کامنظرپیش کررہاہے۔کراچی کے عوامی مسائل پراحتجاج کرناہماراحق ہے۔کراچی کے مسائل پرقانونی دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔رضاہارون نے کہاکہ شہرمیں کہیں بھی روڈ سیفٹی دکھائی نہیں دیتی۔کراچی میں ٹریفک مسائل کی ذمہ داروفاقی اور صوبائی حکومت ہے۔