سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعیدکا کارڈیالوجی ہسپتال میں طبی معائنہ،ای سی جی بھی کی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 فروری 2017 16:24

سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعیدکا کارڈیالوجی ہسپتال میں طبی معائنہ،ای ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) : سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید طبی معائنہ کیلئے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی گئے،جہاں پرانکی ای سی جی اور میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کاآج کارڈیالوجی ہسپتال میں دوبارہ طبی معائنہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

عظمت سعید کامعائنہ ڈاکٹرزکی ٹیم نے سینئرڈاکٹراظہرکیانی کی سربراہی میں کیا۔ ڈاکٹرزنے جسٹس عظمت سعید کوصحت مند قرار دے دیاہے۔واضح رہے کچھ دن پہلے سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کی دل کے عارضہ میں مبتلاہونے پر انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔تاہم آج ان کادوبارہ کارڈیالوجی ہسپتال میں طبی معائنہ کیاگیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بنچ میں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :