جہانگیر بدر مرحوم کی جمہوریت کے لئے کی گئی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی سیمینار کل منعقد ہوگا

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی مہمان خصوصی ہونگے ، نیئر حسین بخاری ، اعتزاز احسم ، لطیف کھوسہ ، قمر زمان کائرہ و دیگر بھی خطاب کرینگے

پیر 13 فروری 2017 16:17

جہانگیر بدر مرحوم کی جمہوریت کے لئے کی گئی جدوجہد کو خراج تحسین پیش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر مرحوم کی جمہوریت کے لئے کی گئی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی سیمینار کا انعقاد کل ( بدھ ) 15فروری صبح11بجے لاہور ہائیکورٹ کے ڈیموکریٹک ہال میں کیا جائے گا، سیمینار کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ہوں گے جبکہ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن رانا ضیاء عبدالرحمن، نیئر حسین بخاری ،سینیٹر اعتزاز احسن،سردارلطیف کھوسہ ، قمر زمان کائرہ ، حامد خان ایڈوکیٹ،سینیٹر بابر اعوان ،عاصمہ جہانگیر ،اکرم شیخ،احسن بھون سمیت دیگر بھی خطاب کریں گے۔