ْچین کے پاس اب بھی دنیا میں غیر ملکی زرمبادلہ کے سب سے زیادہ ذخائر ہیں ،چائنہ بزنس نیوز

زرمبارلہ کے تبادلے کی منیجمنٹ کی پرانی پالیسیوں کو دوبارہ نہیں اپنایا جائے گا ،ممتاز فارن ایکس چینج اہلکار بیلٹ وروڈ منصوبے اور بین الاقوامی صنعتی تعاون جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ملکی فرموں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی سرمایہ کی منتقلی کے خطرات کے خلاف چوکسی اور تجارت وسرمایہ کاری میں سہولتوں کے درمیان کوششوں میں توازن پیدا کیا جائے گا

پیر 13 فروری 2017 15:21

ْچین کے پاس اب بھی دنیا میں غیر ملکی زرمبادلہ کے سب سے زیادہ ذخائر ہیں ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) ایک ممتاز فارن ایکس چینج اہلکار کے مطابق چین سرمایہ پر قابو پانے یا اپنی زرمبارلہ کے تبادلے کی منیجمنٹ پالیسیوں کے بارے میں واپس جانے کے اپنے راستے کو دوبارہ اختیار نہیں کرے گا ۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے سرکاری محکمے کے سربراہ پان گونگ شینگ کے حوالے سے پیر کو چائنہ بزنس نیوز میں بتایا گیا ہے کہ چین کی غیر ملکی زرمبادلے انتظام وانصرام کی پالیسیاں سرحد کے آر پار سرمائے کی منتقلی کے خطرات کے خلاف چوکسی اور تجارت وسرمایہ کاری میں سہولت پیدا کرنے کے دوران کوششوں میں توازن پیدا کریں گے ۔

پان نے کہا کہ چین غیر ملکی زرمبادلے کے لین دین کے مستند ہونے اور ریگولیٹری کی چھان بین میں اضافہ کرے گا ۔ بے قاعدگیوں پر کریک ڈائون میں اضافہ کرے گا اور غیر ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹوں کے صحت مندانہ فروغ کو یقینی بنائے گا۔

(جاری ہے)

یہ انتباہ کرتے ہوئے کہ باہر بھیجی جانے والی سرمایہ کاری میں اندھا پن پایا جاتا ہے ۔ پان نے کہا کہ چین بیلٹ وروڈ منصوبوں اور بین الاقوامی صنعتی تعاون جیسے علاقوں میں سمندر پار سرمایہ کاری کیلئے صحیح صلاحیتوں اور حالات والی ملکی فرموں کی حوصلہ افزائی کرگا۔

پان نے کہا کہ ملک ’’سٹریٹجک پس منظر‘‘کی بنیاد پر اپنی مالیاتی مارکیٹوں کا کھلا پن جاری رکھے گا تاکہ طویل المعیاد اور مختصر المیعاد فوائد میں توازن پیدا کیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے وافر ذرائع موجود ہیں اور پیچیدہ اقتصادی اور مالیاتی ماحولوں کی روشنی میں غیر ملکی زرمبادلوں کے ذخائر کی سطح میں کمی بیشی معمول کی بات ہے ۔ چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر جنوری میں گر کر تقریباً2.99ٹریلین امریکی ڈالر ہو گئے جو کہ چھ سال کی کم ترین سطح پر ہیں لیکن اب بھی دنیا کے سب سے بڑے ذخائر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :