صومالیہ میں الشباب کے شدت پسندوں کا 2چھوٹے فوجی کیمپوں پر حملہ ،2 فوجی ہلاک

پیر 13 فروری 2017 15:00

صومالیہ میں الشباب کے شدت پسندوں کا 2چھوٹے فوجی کیمپوں پر حملہ ،2 فوجی ..
موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں الشباب کے شدت پسندوں نے 2چھوٹے فوجی کیمپوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 2فوجی ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں الشباب کے شدت پسندوں نے گزشتہ روز 2چھوٹے فوجی کیمپوں پر دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

تیھسل اور ورماہان کے دیہات، جو موغادیشو سے بالترتیب 45 اور 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں کے مکینوں نے بتایا ہے کہ شدت پسندوں نے اِن دونوں کیمپوں پر تعینات سرکاری فوجوں پر ایک ہی وقت حملہ کیا۔فوجی ذرائع کے اندازے کے مطابق، اِن میں سے ہر کیمپ پر 40 سے 50 سرکاری فوجی تعینات تھے۔حملے میں 2فوجی ہلاک ہوگئے مزید ہلاکتوں کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :