گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن رہیگا، اقبال حسن

مخالفین سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے خطے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوتا دیکھ کر شکر ادا کریں، وزیر اطلاعات گلگت بلتستان

پیر 13 فروری 2017 14:50

گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ترقی وخوشحالی کی راہ پر ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گا مزن رہے گا، مخالفین سیاسی پوائینٹ سکورنگ کی بجائے گلگت بلتستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوتا دیکھ کر شکر ادا کریں کہ یہ خطہ قلیل مدت میں صیح ٹریک پر آچکا ہے، ان خیالات کا اظہار صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پر الزامات لگانے والوں کو معلوم ہوناچاہیے کہ اگلے الیکشن میں بھی ہم ہی سرخرو ہونگے اور ہمارا کام ہر صورت ترقی کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے، اس سلسلے میں صوبائی کابینہ کا عزم غیر متزلزل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پر الزام تراشی کوئی نئی بات نہیں،الزام تراشی کرنا تو آسان ہے لیکن اسے ثابت کرنابہت مشکل ہے، سیاسی مخالفین کے اندر سے بھی صدا اٹھ رہی ہی کہ ہماری حکومت صیح سمت میں گامزن ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی صوبائی و وفاقی حکومت کا منشور واضح ہے، عوام کی ترقی اور ملک میں دور رس معاشی انقلاب کے لیئے موجودہ حکومت کی نیت پر کسی کو بھی شک نہیں ۔ بین الاقوامی معاشی جرائد اور عالمی ادارے مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے معترف ہیں۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی حجم تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ سرمایہ کاروں کے لیئے ملک بھر میں کاروباری حالات مثالی ہیں ، جس کی وجہ سے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان میں اہم ترین شعبوں میں انویسٹمنٹ کر رہے ہیں۔

، صوبائی وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے مستقبل اور سلامتی کیلئے وزیر اعلیٰ کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گلگت بلتستان سے بدامنی ،دہشت گردی کا خاتمہ کیااور اب گلگت بلتستان ایک پرامن اور کاروبار کا محور بن چکا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی موجودہ حکومت اور پاک فوج کی کوششوں کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری حقیقت کا روپ لے چکا ہے، سی پیک منصوبہ ملکی تاریخ کا ایک ایسا منصوبہ جس سے نہ صرف پاکستان میں ایک معاشی انقلاب برپا ہونے جا رہا ہے بلکہ اس سے پورے خطے میں بڑی تبدیلی آئے گی، اس منصوبے سے ملک کے تمام صوبے مستفید ہونگے۔

ملک دشمن قوتیں اس منصوبے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں اورہماری توجہ اس طرف سے ہٹانے کیلئے طرح طرح کے مسائل میں الجھاناچاہتے ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ہمیں اس کی افادیت اور اہمیت کے پیش نظر اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ایک آواز ہوناچاہیے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے پیش نظر سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بھی خطے کے مثالی حالات کے پیش نظر گلگت بلتستان میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے تعاون کی پیش کش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :