کلگام میںشہید ہونے والے کشمیریوں کا خون رائیگان نہیں جائیگا ،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے‘ ہندوستان کا نقشہ کشمیر کی آزادی کے بعد بدل جائے گا،مودی ہندوستان کو خود ہی انجام کی طرف لے جا رہے ہیں

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی وفد سے گفتگو

پیر 13 فروری 2017 14:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کلگام میںشہید ہونے والے کشمیریوں کا خون رائیگان نہیں جائے گا ،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان کا نقشہ کشمیر کی آزادی کے بعد بدل جائے گا،نریندر مودی ہندوستان کو خود ہی انجام کی طرف لے جا رہے ہیں پوری پاکستانی اور کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک انسانوں کی تدبیر سے نہیں اللہ کی مشیت سے چل رہی ہے ،ہندوستان پوری دنیا میں چور کی طرح بھاگ رہا ہے ،یشونت سنگھ کی رپورٹ آزادی کی نوید ہے ،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اقوام متحدہ او آئی سی یورپی یونین اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموشی کے بجائے اپنا کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ہندوستان کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلوائے سفارتی مشنز متحرک کرے تا کہ عالمی سطح پر موافق فضا سے استفاد ہ کرتے ہوئے بھارت کو بے نقاب کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے صدقے ہندوستان سابق سویت یونین کی طرح بکھر جائے گا ۔