سماء نیوز کی وین پر حملہ ، تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 فروری 2017 14:15

سماء نیوز کی وین پر حملہ ، تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 فروری 2017ء) : سماء نیوز کی ڈیجیٹل سیٹلائٹ نیوز گیتھرنگ (ڈی ایس این جی) وین پر حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا کا کردار غیر جانبدارانہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سے قبل کئی مرتبہ وارننگ بھی جاری کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات سماء نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور شہید ہو گیا تھا۔