سرگودھایونیورسٹی کے تمام ریگولر اساتذہ کو قانون اور ضابطہ کار پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت

پیر 13 فروری 2017 14:04

سرگودھا۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے تمام ریگولر اساتذہ کو قانون اور ضابطہ کار پر عمل درآمد کرنے کی سختی سے ہدایت کر دی گئی،کسی دوسرے ادارے میں خدمات دینے کی سختی سے ممانعت،دفتر رجسٹرار کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق یونیورسٹی ڈینز کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارے کے ریگولر ملازمین اپنے ادارے میں ہر وقت خدمات دینے کے قانوناًً پابند ہیں اور یونیورسٹی کے اساتذہ اور دیگر ملازمین دوسرے ادارے میں خدمات سرانجام نہیں دے سکتے ، خلاف ورزی کی صورت میںمجوزہ قو ا نین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :