محکمہ تعلیم نے اول تا میٹرک درسی نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

نصاب دو مراحل میں تبدیل ہو گا جس کے تحت سرکاری اسکولوں سے انگریزی میڈیم ختم کیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 فروری 2017 13:43

محکمہ تعلیم نے اول تا میٹرک درسی نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 فروری 2017ء): محکمہ تعلیم نے اول تا میٹرک درسی نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پنجاب بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اول تا میٹرک درسی نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ درسی نظام دو مراحل میں تبدیل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے  رواں برس ہی پہلی جماعت سے لے کر ہشتم تک کا درسی نصاب تبدیل کیا جا رہا ہے۔

نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ہی طلبا نئی درسی کتب پڑھیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر جماعتوں کا نصاب آئندہ برس 2018ء میں تبدیل کیا جائے گا۔ پنجاب میں درسی نصاب تبدیل کرنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ سرکاری اسکولوں میں پہلی جماعت سے پنجم تک انگلش میڈیم کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ جس کے تحت نئے تعلیمی سال سے انگریزی میڈیم کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ حکومت کے نئے درسی نصاب کے تحت 5 کروڑ کتب شائع کی جا رہی  ہیں۔ دوسری جانب حکومت کے اس فیصلے کو تنقید کا بھی سامنا ہے ۔ تدریسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ درسی نصاب کی تبدیلی سے انگریزی پڑھ رہے طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا ہو گا۔