دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں -وزیراعظم نوازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 13 فروری 2017 13:32

دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں -وزیراعظم نوازشریف

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری۔2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں اور دہشت گردوں کا ملک سے نیٹ ورک توڑ دیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں شہید ہونے والے 3 ایف سی اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف کا مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ جوانوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم اپنی بہادر افواج کی قربانیوں کو سراہتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں اور دہشت گردوں کا ملک سے نیٹ ورک توڑ دیا ہے اور باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کا بھی جلد خاتمہ کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :