اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کا حکم جاری کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 13 فروری 2017 13:32

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری۔2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے شہری عبدالوحید کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار عبد الوحید نے موقف اختیار کیا تھا کہ ویلنٹائن ڈے کے لیے تشہیری مہم جاری ہے، لہذا اس کو روکا جائے کیونکہ یہ اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عوامی مقامات اور سرکاری سطح پر کسی کو ویلنٹائن ڈے منانے کی اجازت نہیں۔عدالت نے ویلنٹائن ڈے عوامی مقامات پر منانے سے روکتے ہوئے سوشل میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر فوری طور پر ویلنٹائن سے متعلق تشہیر روکنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب عدالت نے 10 دن میں وزارت اطلاعات، وفاق، چیئرمین پیمرا اور چیف کمشنر اسلام آباد سے ویلنٹائن ڈے کی مہم کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :