موسم کی خرابی :لاڑکانہ میں کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش بند کردی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 13 فروری 2017 13:06

موسم کی خرابی :لاڑکانہ میں کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش بند کردی ..

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری۔2017ء) لاڑکانہ میں کشتی حادثے میں لاپتہ تین افراد کیلئے ریسکیو آپریشن موسم کی خرابی کے باعث روک دیا گیا۔ جمعہ کودرگاہ محبن پیرمیلے کے لیے آئے زائرین کی کشتی درگاہ کے قریب الٹ گئی تھی۔نوشہرو فیروز سے جمعہ کے روز درگاہ محبن پیر کے میلے میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین کی کشتی درگاہ سے کچھ دور الٹ گئی۔

(جاری ہے)

کشتی میں30 سے زائد زائرین سوار تھے ،جن میں سے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 20 افراد کو بچالیا۔اس دوران ریسکیوآپریشن میں نیوی،پولیس اور مقامی غوطہ خور وں نے 10 افرادکی لاشیں نکال لی تھیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ آج موسم کی خرابی کے باعث کشتی حادثے کے تین لاپتہ افراد کی تلاش کا کام عارضی طور پر معطل ہے۔گزشتہ روزباقی افراد کی تلاش کا کام اندھیرا ہونے کے باعث روک دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :