بھارتی شہری ستیارتھی کو چوری شدہ نوبل امن انعام واپس مل گیا،پولیس کا شکریہ

چوری کے شبے میں تین بھائیوں کو حراست میں لیا، چوری ہونے والا سرٹیفیکیٹ ابھی تک برآمد نہیں ہو سکا،دہلی پولیس

پیر 13 فروری 2017 13:08

بھارتی شہری ستیارتھی کو چوری شدہ نوبل امن انعام واپس مل گیا،پولیس کا ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) بھارتی ادیب اورنوبل امن انعام یافتہ بھارتی شہری ستھیارتھی کو چوری شدہ نوبل کا امن انعام واپس مل گیا،2014ء میں نوبل امن انعام حاصل کرنے والے بھارتی شہری کیلاش ستیارتھی نے اپنے چوری شدہ میڈل کی واپسی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر ستھیارتھی نے بتایاکہ یہ میڈل گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں واقع ان کے گھر سے چوری ہو گیا تھا۔

دہلی پولیس کے مطابق ستیارتھی کے گھر سے چوری ہونے والا یہ میڈل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے اور چوری کے شبے میں تین بھائیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق میڈل کے ساتھ چوری ہونے والا سرٹیفیکیٹ تاہم ابھی تک برآمد نہیں ہو سکا ہے مگر اٴْسے بھی جلد تلاش کر لیا جائے گا۔ ستیارتھی کو یہ انعام پاکستان سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :