سول سوسائٹی کی طرف سے جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کیخلاف ہندو انتہا پسندوں کی مہم پر اظہار تشویش

پیر 13 فروری 2017 12:15

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع رام بن کے دانشوروں ، ماہرین تعلیم اور معزز شخصیات سمیت سول سوسائٹی کے راکین نے جموں میں ہندو انتہا پسند گروپوں کی طرف سے جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت اور دیگر حساس معاملات کے خلاف شروع کی گئی مہم پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سول سوسائٹی کے اراکین نے کہاہے کہ جب سے مقبوضہ علاقے میں بھارت نواز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مل کرمخلوط کٹھ پتلی انتظامیہ قائم کی ہے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کیلئے ایک منظم مہم چلائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :