انڈس ہائی وے پر حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

پیر 13 فروری 2017 12:02

انڈس ہائی وے پر حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی
دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) دادو میں کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے میں میاں ،بیوی اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کیمطابق حادثہ جوہی موڑکے قریب انڈس ہائی ویپرپیش آیا۔

(جاری ہے)

مسافرکوچ سے ٹکرانے سے کار میں سوار میاں بیوی اور 7سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں 3 خواتین سمیت 10مسافر شدید زخمی بھی ہوئے، جنھیں سول اسپتال دادو منتقل کردیاگیا۔پولیس نے کوچ کے ڈرائیور کوگرفتار کرکے کو چ کو قبضے میں لے لیا ہے۔کار سوار افراد دادو سے جوہی آرہے تھے جبکہ کوچ کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :