پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی کارکردگی کو بہتر بنا کر جی ڈی پی کا 4.6 فیصد خسارہ ختم کیا جا سکتا ہے، کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک

پیر 13 فروری 2017 11:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی کارکردگی کو بہتر بنا کر مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کے 4.6 فیصد نقصان کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر وارنر لی پیک نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اور ویژن 2025ء کے تحت اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے ٹرانسپورٹ کے شعبہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت پالیسی سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی کارکردگی کو بہتر بنا کر پاکستان کی قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ریل، روڈ، ہوائی، بحری،بندرگاہوں، ائیرپورٹس اور دیگر ذرائع سے بھر پور استفادہ کے تحت اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :