ڈاکٹر شاہد مسعود نے نیوز ون ٹی وی چینل کا حصہ بن گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 13 فروری 2017 00:04

ڈاکٹر شاہد مسعود نے نیوز ون ٹی وی چینل کا حصہ بن گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12فروری۔2017ء) معروف صحافی اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نیوز ون ٹی وی چینل کا حصہ بن گئے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود بول ٹی وی کا حصہ تھے اور اپنا پروگرام کرتے تھے لیکن گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے میڈیا انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ تھا اور کہا تھا کہ وہ ایسے ماحول میں کام نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

لیکن اب اچانک سامنے آنے والی خبر کے مطابق انہوں نے نیوز ون ٹی وی چینل میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نیوز ون ٹی وی پر اپنا پروگرام کریں گے جس کی تاریخ اور وقت کا اعلان ابھی نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :