ایپلی کیشن کی خرابی کے باعث معاشقہ ظاہر ہونے پر اوبر کے خلاف 45 ملین یورو ہرجانے کا مقدمہ

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 12 فروری 2017 23:52

ایپلی کیشن کی خرابی کے باعث معاشقہ ظاہر ہونے پر اوبر کے خلاف 45 ملین ..

ایک شخص نے ایپلی کیشن کی خرابی کے باعث اپنا معاشقہ ظاہر ہونے پر  اوبر پر ہرجانے کے لیے 45 ملین یورو کا مقدمہ کر دیا ہے۔اس شخص نے اوبر پر اسکی شادی تباہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
مقدمے میں اس شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کے فون سے ایپلی کیشن میں لاگ ان کیا اور پھر لاگ آؤٹ بھی ہو گیا مگر اوبر اس کے باوجود اس کی بیوی کے فون پر اس کے سفر کے حوالے سے نوٹی فیکیشن  بھیجتا رہا ۔

(جاری ہے)

اس خرابی کے باعث اس شخص کی بیوی کو شوہر کی بے وفائی کا معلوم ہوا اور ان کے بیچ طلاق ہوگئی۔
اس شخص کے وکیل ڈیوڈ آندرے ڈرمون کو کہنا ہے کہ میراکلائنٹ ایپلی کیشن کے بگ کا شکار ہوا ہے۔ ایپلی کیشن میں ڈس کنکٹ کا فنکشن ہے مگر اس سے سیشن ڈس کنکٹ نہیں ہوتا، اسی خرابی کے باعث اس کے کلائنٹ کی ذاتی زندگی متاثر ہوئی۔
اگرچہ اس خرابی کی وجوہات واضح نہیں لیکن اندازہ ہے کہ یہ آئی فون کے پرانے ورژنز کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔
اوبر کے ترجمان نے اس مقدمے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ انفرادی مقدمے میں عوامی سطح پر تبصرہ نہیں کرتے جبکہ مقدمہ بھی طلاق کا ہو۔