افریقی ، ایشیائی ہاتھی میں فرق اور ہاتھیوں کے بارے میں چند دلچسپ معلومات
امین اکبر اتوار 12 فروری 2017 23:52
افریقا میں پائے جانے والے ہاتھی، زمین پر سب سے بڑے جانور شمار کیے جاتے ہیں۔ایشیائی ہاتھیوں کے مقابلے میں ان کا سائز کافی بڑا ہوتا ہے۔ انہیں ان کے بڑے بڑے کانوں کی مدد سے آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے۔افریقی ہاتھیوں کے کان کو غور سے دیکھیں تو یہ افریقا کے نقشے جیسے لگتےہیں۔ایشیائی ہاتھیوں کا قد کاٹھ افریقی ہاتھیوں سے کافی چھوٹا ہوتا ہےجبکہ ان کے کانوں کی بناؤٹ بھی ذرا سی مختلف ہوتی ہے۔
ہاتھی کے بڑے کان ان کے لیے ایگزاسٹ فین کا کام کرتے ہیں۔ ان سے ہاتھیوں کو ٹھنڈا رہنے میں مدد ملتی ہے۔ ہاتھی اپنی سونڈ سے خود پر پانی ڈال کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ پانی میں نہانے کے بعد یہ مٹی میں بیٹھ جاتے ہیں، جس سے ان کی کھال پر کیچڑ جم جاتا ہے۔ یہ کیچڑ ہاتھی کو سورج کی تپش سے محفوظ رکھتا ہے۔
(جاری ہے)
ہاتھی اپنی سونڈ یعنی ناک سے سونگھنے، سانس لینے، پانی پینے ، چیزوں کو پکڑنے اور کھانا تلاش کرنے کا کام لیتے ہیں۔
نر اور مادہ دونوں ہاتھیوں کے دانت ہوتے ہیں۔ یہ دانت بہت قیمتی ہوتے ہیں۔ ان دانتوں کی وجہ سے ہی انسان اب تک لاکھوں ہاتھیوں کو شکار کر چکے ہیں۔ ہاتھی ان دانتوں سے زمین کھودتے ہیں، درخت سے چھال اتارتے ہیں اور ایک دوسرے سے لڑائی کرتےہیں۔
ہاتھی سبزی خور ہوتے ہیں۔ یہ درختوں جڑیں، گھاس، پھل، درختوں کی چھال اور پتے کھاتے ہیں۔ ایک بالغ ہاتھی دن میں 136 کلوگرام کھانا کھا سکتا ہے۔ ہاتھی بہت کم سوتے ہیں ۔ وہ پانی اور کھانے کی تلاش میں طویل فاصلہ طے کرتے ہیں۔ مادہ ہاتھی اپنے بچوں اور دوسری مادہ ہاتھیوں کے ساتھ رہتی ہے جبکہ نر ہاتھی اکیلے ہی گھومنا پھرنا پسند کرتے ہیں۔مادہ ہاتھیوں میں حمل کا دورانیہ 22 ماہ کا ہوتا ہے۔ بلند قد اور بھاری جسامت کی وجہ سے حمل مادہ ہاتھیوں کے لیے کافی تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔
انسان قدیم زمانے سے ہی ہاتھیوں کو سدھا کر اپنے کام میں لا رہے ہیں۔ افریقی ہاتھیوں کو سدھانا کافی مشکل جبکہ ایشیائی ہاتھیوں کو سدھانا کافی آسان ہوتا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.