ضلعی صدر رسول بخش شاہانی کی زیر صدارت میونسپل ایمپلائیز یونین کا اجلاس

اتوار 12 فروری 2017 23:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) لاڑکانہ میں میونسپل ایمپلائیز یونین کا اجلاس ضلعی صدر رسول بخش شاہانی کی صدارت میں ہوا جس میں قربان علی ابڑو، غلام اصغر جتوئی، محمد صالح جیسر، ایاز علی راہوجو، عاشق علی ڈیتھو، ظہیر لغاری اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملازمین کو گذشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں جاری نہ کرنے، اپ گریڈیشن، ریفرنڈم سمیت دیگر معاملات پر غور و خوص کیا گیا ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملازمین کے جائز مطالبات منظور کرکے جلد از جلد ریفرنڈم کے لیے تاریخ کا اعلان کیا جائے ۔