دہشت گردوں کو مسلمانوں سے جوڑنا اسلام اور مسلمانوں کی توہین ہے‘ پیر ابراہیم سیالوی

اتوار 12 فروری 2017 23:00

چنیوٹ ۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے چیئرمین پیر محمد ابراہیم سیالوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کو مسلمانوں سے جوڑنا اسلام اور مسلمانوں کی توہین ہے‘ اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے‘ مسلمان اسلام کے پیرو کار ہیں ہمارا مذہب دہشت گردی کی ہر گز اجازت نہیں دیتا‘ مسلمان کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

مغربی میڈیا مسلمانوں کے خلاف غلط پروپیگنڈا کرنا بند کرے‘ یہود ی و نصار کبھی بھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے اب وقت آچکا ہے کہ تما م عالم اسلام کفریہ طاقتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جتنی دیر تک ہمارے مسلم ممالک مشترکہ اتحاد نہیں بنا لیتے مغربی لوگ ہمارے خلاف سازشیں کرتے رہیں گے‘ دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد کسی بھی صورت میں معافی کے لائق نہیں یہ خارجی لوگ ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔