عمران خاں اور ان کے حواری اپنی آنکھیں کھول کرملکی ترقی اور عوامی خوشحالی دیکھیں اور اپنی سوچ بدلیں‘بیگم خالدہ منصور

اتوار 12 فروری 2017 23:00

فیصل آباد ۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خواتین ونگ ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ انتشار پسند سیاسی جماعتیں احساس کمتری کا شکار ہو چکی ہیں‘ انہیں ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی ایک نظر نہیں بھا رہی ہے‘ سی پیک منصوبے سے ملک میں تیزی سے ترقی آئے گی اور روز گار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے‘ عمران خاں اور ان کے حواری اپنی آنکھیں کھول کرملکی ترقی اور عوامی خوشحالی دیکھیں اور اپنی سوچ بدلیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں خواتین کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ 2018میں بھی اگلی5سال کیلئے انشاء اللہ منتخب ہوگی ‘ پوری قوم جان چکی ہے کہ عمران خان کنفیوز سیاستدان ہیں ان کا کوئی منشور ہے نہ ہی انکے پاس عوامی مسائل کا حل ہے وہ محض عوام کودھوکہ دینے کیلئے اور محض سیاست چمکانے کیلئے اوٹ پٹانگ باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کسی یہودی ایجنٹ اور رجعت پسندکو جمہوریت پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیگی۔