پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی ترقی‘ فلاح و بہبود اور ملکی مفاد میں کام کیا ہے‘ مدیحہ رانا

اتوار 12 فروری 2017 23:00

فیصل آباد ۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی ترقی‘ فلاح و بہبود اور ملکی مفاد میں کام کیا ہے‘ مخالفین کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی اس لئے وہ احتجاجی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں ‘محمد نواز شریف نے عوام سے توانائی کے بحران کے خاتمہ کا جو وعدہ کیا ہے وہ وعدہ ہر حال میں پورا ہوگا اس وقت پاکستان کسی بھی قسم کی منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا‘ اپوزیشن کو چاہیئے کہ وہ عوام کو بنیادی سہولتو ںکی فراہمی میں حکومت کا ساتھ دے اور انہیں پانچ سال پورے کرنے دے‘ پانچ سال کے بعد عوام جسے منتخب کرے وہ آجائے یہی جمہوریت کا اصل حسن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ تھرمل پاور پلانٹ کا وزیر اعظم کی طرف سے معائنہ خوش آئند اقدام ہے ‘ حکومت جلد ہی توانائی بحران پر قابو پالے گی‘ حکومت گوادر کو ایشیاء کی بہترین بندر گاہ بنائے گی‘ معیشت بحالی کے دروازے کھل چکے ہیں‘ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :