عمران خاں اپنی سیاسی مقبولیت کھو چکے ہیں‘کاشف نواز رندھاوا

اتوار 12 فروری 2017 23:00

فیصل آباد ۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدی کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ عمران خاں اپنی سیاسی مقبولیت کھو چکے ہیں‘ دھرنا گروپ کی الزام تراشی کی سیاست جلد ہی دفن ہو جائے گی‘ نواز شریف ملک کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں یہی وجہ ہے کہ جنرل الیکشن سمیت ہر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن ) ہی کامیاب ہوئی ہے‘ ملک کے عوام نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں جسے اپوزیشن کی منفی سیاست ختم نہیں کر سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کے موثر اقدامات کے باعث ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال میں بہتری آرہی ہے جس کا ثبوت ہے کہ نا صرف پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین و قابل اعتماد ملک بن چکاہے بلکہ دنیامیں پاکستان بارے مزید اعتماد بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ عمران خان کنفیوز سیاستدان ہیں ان کا کوئی منشور ہے نہ ہی انکے پاس عوامی مسائل کا حل ہے وہ محض عوام کودھوکہ دینے کیلئے اور محض سیاست چمکانے کیلئے اوٹ پٹانگ باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف صرف مسلم لیگ ن کے ہی نہیں ملک کے 20 کروڑ عوام کے قائد ہیں۔