حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا‘ وزیر مملکت عابد شیر علی

اتوار 12 فروری 2017 23:00

فیصل آباد ۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا‘بجلی و گیس کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمدجاری ہے جبکہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی میگامنصوبوں کو پایہ تکمیل پایہ جارہا ہے‘ پارکوں ‘ گلیوں ‘ گرائونڈ کو خوبصورت بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں‘ فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو اولین ترجیح دی جارہی ہے‘ میرا مشن عوامی خدمت ہے اس کی تکمیل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی کونسل 99 کے علاقے نیامت کالونی کے مکینوں میں سوئی گیس فراہمی کے 200 سے زائد ڈیمانڈ نوٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے میاں طاہر جمیل ‘ ‘چیئرمین سٹی کونسل چوہدری محمد جمیل انصاری ‘ وائس چیئرمین چوہدری ابرارحسین رحمانی ‘کوارڈنیٹر پی پی 69 ملک شہزاد ‘ میاں رشید احمد ‘ رانا کاکا ‘ رانا عبدالغفور ‘ ندیم صدیقی ‘ ملک شہزاد ‘ حاجی اکبر ‘ اعجاز بھٹی ‘ملک اشتیاق ‘ یوسف جٹ ‘ احسن قریشی ‘‘ خالد شاہ ‘ قربان کاکڑ ‘ وقار بھٹی ‘ چوہدری آصف گجر ‘ میاں زاہد ‘ چوہدری عظمت گجر ‘ ملک افتخار ‘ رانا محمد صدیق ‘ عمران کاشف ‘ ملک بابر ‘ عباس علی ‘ شیر محمد ‘ فیاض شاہ ‘ رانا رشید‘ مولوی صدیق ‘ مشتاق بھٹی ‘ طارق بٹ ‘ بگا جٹ ‘ ملک شوکت‘ مانا جٹ ‘ ملک سلیم ‘ ملک عمران و دیگر عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے لئے کوشاں ہے ۔ منفی سیاست کا دور گزار چکا ہے ۔ شیخ رشید ‘ عمران خان منفی سیاست کے ماسٹر مائینڈ ہیں انہیں ناکامیوں کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی بدولت مسلم لیگ ( ن ) 2018 میں بھی ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی ۔چیئرمین چوہدری جمیل انصاری ‘ وائس چیئرمین چوہدری ابرار رحمانی سمیت دیگر معززین نے سوئی گیس کے ڈیمانڈ نوٹس کی فراہمی پر چوہدری عابد شیر علی اور میاں طاہر جمیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے علاقے کے دیگر مسائل سے بھی انہیں آگاہ کیا جس پر انہوں نے وعدہ کیا کہ انہیں بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :